ہفت روزہ "تجدید وفا" فیصل آباد کا تعارف
میاں زبیر حسین منصور آباد کے علاقہ کی اہم کاروباری شخصیت ہیں۔ ان کا خاندان 1974 سے فونڈری کی صنعت سے وابستہ ہے۔ میاں پنڈ منصور آباد منیر شاہ روڈ پر ان کی کاسٹنگ فیکٹری ہے۔ میاں زبیر حسین کے تین صاحبزادے میاں شہزاد حسین، میاں محمد شہباز اور میاں محمد ریحان ہیں۔ میاں محمد شہباز زبیر فاؤنڈری کے چیف ایگزیکٹو اور ہر قسم کے پرزوں کی کاسٹنگ کے شعبے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری بالخصوص پاور لومز پارٹس سپیلشسٹ سمجھے جاتے ہیں۔ میاں محمد شہباز خدا ترس اور دوسروں کے لیے کچھ کر گزرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقہ کے پسے ہوئے طبقات اور پریشان حال عوام کی آواز حکام بالا تک پہنچانے کے لیے ذرائع ابلاغ سے استفادے کا فیصلہ کیا۔ جانشین جناب پیر سید اشفاق محی الدین قادری صاحب کوٹ شریف کی رہنمائی میں 2020 میں "ہفت روزہ تجدید وفا نیوز" فیصل آباد کے طباعت و ادارت کے حقوق حاصل کرکے اس جریدے کی اشاعت شروع کردی۔ جو باقاعدہ جاری ہے۔ قبل ازیں اس ہفت روزہ اخبار کا ڈکلیئریشن 2008 میں لیا گیا اور یکم جنوری 2008 کو اس کا پہلا شمارہ شائع ہوا۔ ایک سال میں کم و بیس 52 شمارے شائع ہوتے ہیں جس کے بعد یکم جنوری کو نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اس کی جلد بدل جاتی ہے۔ اس وقت فیصل آباد شہر ہی نہیں بلکہ پاکستان بھر میں اپنے منفرد طرز صحافت، اخباری وجاہت، مستند خبروں، تحریروں اور اچھوتے کالموں کی بنیاد پر اپنی پہنچان رکھتا ہے۔ ہفت روزہ تجدید وفا فیصل آباد کا یہ اعزاز بھی ہے کہ دفتر واقع منیر شاہ روڈ بالمقابل مہندی محلہ پھاٹک منصور آباد جھمرہ روڈ فیصل آباد سے متصل اس کا اپنا سٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ ہے۔ جہاں کانفرنس روم، میٹنگ روم اور خوبصورت ریسیپشن سیٹ اپ لگایا گیا ہے۔ ایسا سیکرٹریٹ کسی اور ہفت روزہ یا روزنامہ کا تاحال نہیں ہے۔ یہ اخبار ہر سرکاری وغیر سرکاری اور عوامی مفاد کی جگہوں پر اعتماد کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔ مثبت صحافت ہی اس کی پہچان ہے۔ اپنے معیار اور بااصول صحافتی رویے کی بنیاد پر صحافتی حلقوں میں بھی تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ اس کی خبروں پر حکومتی اداروں کی طرف سے باقاعدہ نوٹس لیا جاتا ہے اور عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں۔ ہفت روزہ تجدید وفا فیصل آباد، حکومت پاکستان کے محکمہ اطلاعات کے ذیلی ادارہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پی آئی ڈی ٗاور صوبائی حکومت پنجاب کے محکمہ اطلاعات کے ذیلی ادارہ ڈی جی پی آر سے منسلک ہے۔ جبکہ پریس کونسل آف پاکستان پی سی پی حکومت پاکستان کے تحت رجسٹرڈ اور آڈٹ بیورو آف سرکولیشن کے تحت بھی حکومت پاکستان کے تحت شائع ہورہا ہے۔
چیف ایڈیٹرہفت روزہ "تجدید وفا" فیصل آباد میاں محمد شہباز کا پیغام ہے کہ لوگوں کے لیے اگر آپ کوئی آسانی پیدا نہیں کرسکتے تو کسی کے لیے مشکل اور ترقی میں روکاوٹ بننے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔ مثبت سوچ و فکر ایمان، پاکستان اور معاشرے کی ترقی کا پہلا زینہ ہے۔ ہر مثبت کام اور علاقہ کی بہتری کے لیے تجدید وفا کا پلیٹ فارم حاضر ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
آمین