چیف ایڈیٹرہفت روزہ "تجدید وفا" فیصل آباد میاں محمد شہباز کا پیغام ہفت روزہ تجدید وفا فیصل آباد کے حوالے سے تمام قارئین کے لیے پیغام ہے کہ اس اخبار کا مقصد مثبت صحافت کا فروغ اور معاشرے کے نظرانداز شدہ افراد کی آواز بننا اور علاقائی مسائل کے حل کی کوشش کرنا ہے۔ لوگوں کے لیے اگر آپ کوئی آسانی پیدا نہیں کرسکتے تو کسی کے لیے مشکل اور ترقی میں روکاوٹ بننے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔ مثبت سوچ و فکر ایمان، پاکستان اور معاشرے کی ترقی کا پہلا زینہ ہے۔ ہر مثبت کام اور علاقہ کی بہتری کے لیے تجدید وفا کا پلیٹ فارم حاضر ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین